بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ کثرتِ رائے سے منظور کر لیا

بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی ہے۔ بجٹ کی منظوری کے لیے اسمبلی میں مجموعی طور پر ایک ہزار 89 ارب روپے مالیت کے 98 مطالباتِ زر پیش کیے گئے۔ایوان نے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 797 ارب 80 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کے 53 مطالباتِ زر کی منظوری دی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں اور اخراجات کے لیے 291 ارب روپے مالیت کے 45 مطالباتِ زر منظور کیے گئے۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اسمبلی اجلاس کے دوران مطالباتِ زر پیش کیے اور بجٹ کی مختلف مدات پر اراکین کو آگاہ کیا۔بجٹ کی منظوری کے عمل کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کسی قسم کی کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کی گئی، جس کے بعد بجٹ کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔