شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں رینجرز کی بڑی کارروائی، مطلوب دہشت گرد جاوید علی خان عرف سواتی گرفتار

کراچی:میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد جاوید علی خان عرف سواتی کو گرفتار کر لیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم ضلع سوات کا رہائشی ہے اور حالیہ شکردرہ سوات حملے میں ملوث رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے 7 جون 2026 کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقامی آبادی پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کراچی فرار ہو گیا تھا، جہاں وہ روپوش رہ کر دہشت گردی کا نیا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی مختلف دہشت گرد کارروائیوں، سرکاری املاک پر حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔رینجرز کے مطابق ملزم 2008 میں فوجی آپریشن کے دوران فرار ہو گیا تھا اور بعد ازاں ایران چلا گیا۔ وہ 2022 میں واپس پاکستان آیا اور دوبارہ سرگرم ہو گیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی سوات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔