وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور اس کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گوزیراعظم کے مطابق چند ماہ قبل عالمی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، تاہم حکومت نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے 128 ارب روپے خرچ کیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اور ملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی