بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ قیمت میں 82 پیسے اضافے کا امکان

Central Power Purchasing Agency نے مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں National Electric Power Regulatory Authority میں درخواست دائر کر دی ہے، جس کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 82 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 30 جون کو سماعت کرے گا۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔درخواست کے مطابق مئی 2026 کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ اس عرصے میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے لگایا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق مئی میں بجلی کی پیداوار میں سب سے زیادہ حصہ پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کا رہا، جو مجموعی پیداوار کا 33.27 فیصد تھا۔ اس کے علاوہ مقامی کوئلے سے 11.66 فیصد، درآمدی کوئلے سے 13.54 فیصد اور فرنس آئل سے 0.16 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔