شہر قائد Karachi میں ٹریفک کے بھاری چالانوں اور جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے 18 جون سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔Karachi Bus Owners Association کے مطابق جمعرات سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ایسوسی ایشن کے صدر Farooq Ahmed نے تمام بس مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ کل سے اپنی گاڑیاں سڑکوں پر نہ لائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال جاری رکھی جائے گیدوسری جانب، ڈی آئی جی ٹریفک Pir Muhammad Shah نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے باعث رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اس وقت 1300 کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 2250 کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔