کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ نے ریلیز سے قبل ہی نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار Christopher Nolan کی نئی آنے والی فلم The Odyssey نے ریلیز سے ایک سال قبل ہی باکس آفس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کے صرف 24 گھنٹوں میں 28 ہزار ٹکٹس فروخت ہو گئے، جس کے بعد برطانیہ کے سب سے بڑے آئی میکس سینما کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس غیرمعمولی پیش رفت نے فلم بینوں کے درمیان فلم کے لیے بے مثال جوش و خروش کو ظاہر کر دیا ہے۔فلم نے پیشگی ٹکٹ فروخت کے معاملے میں Oppenheimer اور Dune: Part Two جیسی کامیاب فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس کے بعد ’’دی اوڈیسی‘‘ کو آنے والے برس کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔