فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج کے گروپ آئی کے ایک سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔فرانس کی جانب سے کپتان اور اسٹار فٹبالر Kylian Mbappé نے دو شاندار گول اسکور کیے۔ ایمباپے نے اپنا پہلا گول میچ کے 66ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول انجری ٹائم میں اسکور کیا۔ فرانس کے لیے تیسرا گول بریڈی بارکولا نے کیا۔اس شاندار کارکردگی کے ساتھ کیلین ایمباپے فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔