لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ فرحانہ کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران غصے میں آکر سر پر پتھر مارا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔