گوادر ایئرپورٹ کا ریڈیو نیویگیشن نظام تکنیکی خرابی کا شکار، 16 جون تک معطل

گوادر: گوادر ایئرپورٹ کا ریڈیو نیویگیشن نظام (DVOR) تکنیکی خرابی کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث یہ سہولت 16 جون تک دستیاب نہیں ہوگی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق خرابی کے بعد فضائی عملے کو آگاہ کرنے کے لیے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ فضائی رہنمائی کا یہ اہم نظام عارضی طور پر معطل رہے گا جبکہ خرابی دور کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین کام کر رہے ہیں۔حکام نے پروازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے متبادل طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ پی اے اے کے مطابق نیویگیشن نظام کی بحالی تک تمام فضائی آپریشنز متبادل انتظامات کے تحت جاری رہیں گے۔