پاکستان فٹبال ٹیم نے 24 سال بعد چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔مالدیپ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر بین الاقوامی ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے پہلا گول شایق دوست نے میچ کے 24ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد پاکستان کو برتری حاصل ہوگئی۔میچ کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے ایک اور گول کرکے افغانستان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں اور شاندار فتح اپنے نام کر لی۔قومی فٹبال ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے میزبان مالدیپ اور افغانستان کو شکست دی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ برابر رہا۔