الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے اسکردو حلقہ 2 کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد علی شاہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخابی عمل کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ میں تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولنگ کا عمل پُرامن اور قانون کے مطابق مکمل ہوا۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر قبضے، تشدد، دھمکی، رکاوٹ یا پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ بیلٹ بکس، بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان محفوظ رہا، جبکہ پولنگ عملے اور پولنگ ایجنٹس کو فرائض کی انجام دہی سے بھی نہیں روکا گیا۔