National Assembly of Pakistan کا اہم اجلاس آج شام 5 بجے Parliament House میں منعقد ہوگا، جس کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 27 نکاتی تفصیلی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔یجنڈے کے مطابق اجلاس میں اہم قومی امور، عوامی مسائل اور قانون سازی سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔ قانون سازی کے عمل کے تحت انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد وفاقی علاقہ نجی تعلیمی اداروں کے رولز اینڈ ریگولیشنز ترمیمی بل 2026 ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی، جبکہ دو اہم توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ان میں پاکستان میں HIV کے بڑھتے ہوئے کیسز اور Quetta میں کسٹمز ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ سے ہونے والے مالی و سرکاری نقصانات کا معاملہ شامل ہےایوان میں وقفہ سوالات بھی ہوگا، جبکہ ارکان قاعدہ 18 کے تحت عوامی اہمیت کے دیگر معاملات بھی اٹھا سکیں گے۔ ایجنڈے میں صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی قرارداد بھی شامل کی گئی ہے۔