گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں 24 میں سے 20 نشستوں کے سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ 5 آزاد امیدوار، 5 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین کامیاب ہوئی ہے۔نتائج کے مطابق جی بی 1 گلگت ون سے امجد ایڈووکیٹ، جی بی 4 نگر ون سے محمد علی اختر، جی بی 5 نگر ٹو سے ذوالفقار مراد، جی بی 7 اسکردو ون سے توقیر مہدی شاہ، جی بی 9 اسکردو تھری سے فدا ناشاد، جی بی 10 اسکردو فور سے ناصر علی خان، جی بی 11 کھرمنگ سے اقبال حسین، جی بی 12 شگر سے عمران ندیم، جی بی 17 دیامر تھری سے محمد نسیم اور جی بی 19 غذر ون سے سید جلال شاہ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ حفیظ الرحمان (جی بی 2 گلگت ٹو)، رانا محمد فاروق (جی بی 14 استور 2)، کفایت الرحمان (جی بی 18 دیامر فور)، عبدالجہان (جی بی 20 غذر ٹو) اور ابراہیم ثنائی (جی بی 22 گانچھے) کامیاب ہوئے۔آزاد امیدواروں میں نیک نام کریم (جی بی 6 ہنزہ)، محمد دل پذیر (جی بی 15 دیامر ون)، سید امام مالک (جی بی 16 دیامر ٹو)، امان علی عامر (جی بی 21 غذر تھری) اور انور علی (جی بی 23 گانچھے ٹو) نے کامیابی حاصل کی۔جی بی 8 اسکردو ٹو سے مجلس وحدت المسلمین کے کاظم میثم 10,658 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ان نتائج کے بعد گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد کے امکانات بھی زیرِ بحث ہیں۔