گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کا الزام، بیرسٹر گوہر نے نتائج مسترد کر دیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابی عمل میں منظم دھاندلی کی گئی اور عوامی مینڈیٹ کو تبدیل کیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم اور پولنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کا سامنا رہا اور جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے مطابق گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار میدان میں تھے، جبکہ پی ٹی آئی اور مجلس وحدت المسلمین نے مجموعی طور پر تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔