19 سال پرانے جہیز کیس کا فیصلہ: سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا

سندھ ہائیکورٹ Sindh High Court نے 19 سال پرانے جہیز واپسی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کے حق میں ڈگری جاری کر دی اور سابق شوہر کا دعویٰ مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق جوڑے کے درمیان جہیز کی واپسی کا تنازع 2006 میں خلع کے بعد شروع ہوا تھا، جبکہ خاتون نے 2007 میں اپنے جہیز کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کے جہیز میں سونے کے زیورات، فرنیچر اور دیگر گھریلو اشیا شامل تھیں، جو علیحدگی کے بعد واپس نہیں کی گئیں۔عدالت نے 19 سال پر محیط اس مقدمے میں تمام شواہد، گواہوں اور دلائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا اور خاتون کے حق میں جہیز کی واپسی کا حکم جاری کیا۔