شہر قائد Karachi میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور آج درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید ترین ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 8 جون سے 12 جون تک بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے، جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع Upper Sindh میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور گھوٹکی میں درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہیٹ ویو برقرار رہے گی، جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، کیونکہ اس دوران گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جس سے حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔