گلگت بلتستان کے 24 انتخابی حلقوں میں سے اب تک 19 حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن کے مطابق پیپلز پارٹی 9 نشستیں حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔پیپلز پارٹی کی کامیابی پر پارٹی چیئرمین Bilawal Bhutto Zardari نے جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہوئی ہے۔اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں واحد بڑی جماعت کے طور پر سامنے آ رہی ہے اور پارٹی بھرپور کوشش کرے گی کہ علاقے میں اپنی حکومت قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دیا ہے، جس پر وہ عوام کے شکر گزار ہیں۔