گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جبکہ مختلف حلقوں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سو مصول ہونے والے ابتدائی نتائج کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن کا پہلا مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ حلقہ جی بی 7 اسکردو ون سے سامنے آیا ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار توقیر مہدی شاہ کامیاب قرار پائے ہیں۔تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق توقیر مہدی شاہ نے 4,337 ووٹ حاصل کیے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال 3,891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب حلقہ جی بی 24 گانچھے 3 کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج بھی موصول ہوگئے ہیں۔نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق 8,092 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے انجینئر محمد اسماعیل 5,072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے مزید نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور حتمی سرکاری نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔