کراچی میں عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت

کراچی (ویب ڈیسک): عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر شہر میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کو شہر کے اندر پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت مل گئی ہے۔ یہ اجازت نامہ کمشنر کراچی آفس کی جانب سے جاری کیا گیا۔
مویشی منڈیوں کے مجوزہ مقامات:
اتوار بازار، سیکٹر 11-D، نارتھ کراچی
کے ایم سی گراؤنڈ، سفاری پارک
گلستانِ جوہر، بلاک 5 اور 6
بکرا پیڑی، لیاری
کورنگی میں اٹک پٹرول پمپ کے اطراف پلاٹ
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے 21 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس میں ڈی سی آفس، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس سے قبل 11 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت طلب کی تھی، جس کے بعد اب حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔