اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریلوے کے ترجمان کے مطابق، پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔
دوسری اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی، جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اسپیشل ٹرینیں وزیر ریلوے کی ہدایات پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافر عید کے موقع پر کسی پریشانی سے بچ سکیں