یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ اب ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور یہی ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل نرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو دی گئی شکست کی مثال نسلیں بھول نہیں سکتیں۔ معرکہ حق میں شاندار فتح سے مسئلہ کشمیر دوبارہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ عسکری اور خارجہ محاذ پر پاکستان نے بھارتی جھوٹ کے بیانیے کو دفن کر دیا۔ بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے اور اس کے جارحانہ عزائم ختم ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ امن برابری کی بنیاد پر قائم ہو سکتا ہے اور پاکستان ہر سطح پر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ کشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہی مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہے۔اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کا بھی اعلان کیا۔