ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز میں 10 فیصد خواتین کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیلڈ فارمیشنز میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹہ پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر نے خواتین کوٹہ سے متعلق تمام مطلوبہ معلومات فوری طور پر فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کے کیس کو سب سے اہم ترجیح قرار دے دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام کسٹمز کلیکٹریٹس اور ڈائریکٹوریٹس کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ایف بی آر نے خواتین کوٹہ سے متعلق مکمل ڈیٹا 16 جنوری تک ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معلومات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جائیں گی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سرکاری ملازمتوں میں سخت مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ کسٹمز اور انٹیلیجنس دفاتر سے فوری رپورٹس بھی طلب کر لی گئی ہیں۔