نادرا نے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی کارڈ کی تجدید اور دستاویزات کی خدمات شروع کر دیں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے منتخب ای سہولت فرنچائزز پر شناختی دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو طویل قطاروں اور رش سے نجات مل سکے۔ترجمان نادرا پاکستان میں شادیاں، طلاقیں، پیدائش اور وفات کے واقعات زیادہ ہو رہے ہیں مگر ان کا اندراج کم کروایا جا رہا ہے، جس کے باعث نادرا نے عوامی آگاہی کے لیے ریڈیو پاکستان سے معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں نادرا مراکز پر رش مسلسل بڑھ رہا ہے اسی لیے مختلف محلوں اور بازاروں میں قائم ای سہولت دکانوں پر منی نادرا سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں شہری جلدی شناختی کارڈ حاصل کر سکیں گے، تاہم وہاں کوائف میں تبدیلی کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔