100

پاک سری لنکا گال ٹیسٹ تیسرا فریق بارش ہے!

پاک سری لنکا گال ٹیسٹ شروع ہوچکا ہے شاہین شاہ آفریدی کے مخالف بلے بازوں پر برستے ہی بارش بھی میدان میں کود پڑی ہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گال میں شروع ہوچکا ہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ابتدا ہی میں شاہین شاہ کے مخالف ٹیم پر گرجنے اور وکٹ لینے کے بعد بادل برس پڑے ہیں اور میچ عارضی طور پر رُک گیا ہے گال ٹیسٹ، اننگ کے آغاز میں ہی سری لنکا کو پہلا نقصان سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن بارش کا امکان ہے جب کہ آخری روز بارش کا امکان 60 فیصد ہے، بارش کھیل کے رنگ میں بھنگ ڈال سکتی اور پہلے ٹیسٹ کا مزا کرکرا کر سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں