جہلمم میڈیکل کے طالب علم کی جنگل سے لاش برآمد قتل یا خودکشی تحقیقات جاری

پولیس کے مطابق میڈیکل کے طالب علم کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حافظ طاہر نامی نوجوان گزشتہ روز راولپنڈی کالج سے واپسی پر لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی لاش بعد ازاں جہلم کے نواحی جنگل سے ملی۔جہلم پولیس کے مطابق نوجوان کا قتل ہوا ہے یا یہ واقعہ خودکشی کا ہے، اس کا حتمی تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور ہربنس پورہ میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں اکیڈمی کے باہر جھگڑے کے دوران 9ویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اکیڈمی میں موجود چند نوجوانوں نے ساتھی طالب علم کو باہر بلا کر اس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر تیز دھار چیز لگنے سے 17 سالہ عبداللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ فرانزک اور تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔