کانگو میں تانبے کی کان پر پل گرنے سے 32 افراد جاں بحق ویتنام میں بھی بڑا حادثہ

افریقی ملک کانگو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تانبے کی کان پر بنا پل ٹوٹنے سے 32 افراد جاں بحق ہوگئےبین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ کانگو کے صوبے لوالابا میں ہفتے کے روز پیش آیا، جہاں نیم صنعتی تانبے کی کان کے اوپر بنا پل اچانک ٹوٹ کر گر گیا۔ کانگو کی مائننگ ایجنسی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہےاس سے قبل ویتنام کے شمالی صوبے فوتھو میں بھی ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا جہاں سیلابی ریلے کے باعث دریا پر بنا 375 میٹر طویل فونگ چاؤ پل ٹوٹ گیاپل کے گرنے سے کم از کم 10 گاڑیاں — موٹر سائیکلیں اور کاریں — دریا میں بہہ گئیں، جبکہ حکام کے مطابق اس حادثے کے بعد 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں علاوہ ازیں، ویتنام میں طوفان کے باعث 64 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔