شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ،خواجہ آصف بھی یخ پانی میں نہانے کیلئے نہر پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نہر کے ٹھنڈے ٹھار پانی میں نہا کر شہری شدید گرمی کا توڑ نکالتے ہیں،اس موسم نے خواجہ آصف کو پریشان کیا تو وہ بھی گرمی کو بھگانے کیلئے موترہ نہر پر جا پہچنے۔ وزیرِ دفاع نے نہر کے کنارے اونچی جگہ پر کھڑے ہو کر ٹھنڈے ٹھار پانی میں چھلانگ لگائی اور یخ پانی میں ڈبکیاں لگا کر گرمی سے چھٹکارا حاصل کیا۔خواجہ آصف کے نہر میں نہانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے اپنے انداز میں تبصرہ کیا تاہم ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ حالیہ دنوں کی ہے یا ماضی کی،کیونکہ اس سے پہلے بھی خواجہ آصف کی نہر میں نہانے کی ویڈیو خبروں کی زینت بنی تھی۔ قومی اسمبلی میں مخالفین پر تنقید ہو یا کوئی اور محاذ خواجہ آصف حریفوں کو ٹف ٹائم دینے میں اپنی مثال آپ ہیں،اب موترہ نہر میں اونچائی سے چھلانگ لگا کر وزیرِ دفاع نے اپنے ساتھ آئے لوگوں کو چھلانگیں لگانے کے مقابلے میں ٹف ٹائم دیا۔
91