لاہور ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتی سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا دوران سماعت پرویز الٰہی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر سعید راں اور فرمان پیش ہوئے اور کیس سے متعلق دلائل میں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو ڈسچارج کیا۔ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹی فکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کیا۔ اس مقدمے میں چیف سیکرٹری کو فریق ہی نہیں بنایا گیا۔یہ کیس سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔عدالت پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت منظور کرلی واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو ابتدائی طور پر گزشتہ سال یکم جون کو حراست میں لیا گیا تھا، ان کی رہائش گاہ کے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے محاصرے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا، اس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو متعدد مرتبہ رہائی اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اب تک نظر بند ہیں