اے این ایف کی 10 کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اے این ایف نے 10 کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمد ہوئی، جناح ایئرپورٹ کےقریب کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک پارسل سے 100گرام چرس برآمد کی گئی قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، پشین سے 510 کلو، چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی سے 335.6 کلو چرس برآمد ہوئی اے این ایف ترجمان کے مطابق مورگاہ بارڈر خیبر سے 4 مختلف کارروائیوں میں 68.4 کلو چرس برآمد کی گئی، پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمد ہوئے چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی، خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی اے این ایف کے مطابق ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد ہوئی اس کارروائی کے دروان میاں بیوی کو 4 بچوں سمیت گرفتار کیا گیا اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔