بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی ہوئی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے فواد چوہدری نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اوپن ٹرائل کی درخواست کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شفافیت کے لیے جیل میں سماعت کو اوپن کیا جائے جب کہ میڈیا کے بغیر ٹرائل قابل اعتراض ہے اس لیے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو جیل ٹرائل کو کور کرنے کی اجازت دی جائے درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے اپنی فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں ہے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی جس میں شاہ محمود، بابر حسین بھروانہ، جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ خان شامل ہیں۔
90