سکھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اسنیپ چیکنگ تیز، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی

سکھر: ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری(PSP, QPM) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ اور گشت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، تمام سب ڈویژنل پولیس افسران (SDPOs) کی براہِ راست نگرانی میں ایس ایچ اوز اور تھانوں کی نفری مختلف علاقوں میں فیلڈ میں متحرک ہے۔ شہر کے تمام اہم داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کر کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ مشتبہ افراد کی شناخت اور ریکارڈ کی تصدیق کے لیے جدید ‘تلاش ایپ’ کا مؤثر استعمال بھی جاری ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسنیپ چیکنگ اور گشت کا بنیادی مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں بلکہ ضلع میں پرامن ماحول کو برقرار رکھنا اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے۔