لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے 8 وکٹوں پر 366 رنز، پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری

لیڈز میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے ہیں۔انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 195 رنز ی برتری حاصل ہوگئی ہے، جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنائے، جبکہ جارڈن کاکس 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کپتان جو روٹ نے 66 رنز بنائے، جبکہ ڈین لارنس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمی اسمتھ 16 اور جوفرا آرچر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے اسپنر علی عثمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس، محمد علی اور خرم شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔