راولاکوٹ: مبینہ طور پر مسلح افراد کے ہاتھوں سابق فوجی اہلکار کے بیٹے کے اغوا کا دعویٰ

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں ایک واقعے کے حوالے سے سابق فوجی اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو تشدد کے بعد اغوا کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق ریٹائرڈ فوجی اہلکار نسیم کیانی نے میڈیا کو بتایا کہ مبینہ طور پر ایک تنظیم سے منسوب بعض افراد نے ان کے بیٹے دلاور کیانی پر تشدد کیا اور بعد ازاں اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد اہلخانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے حکام سے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ نسیم کیانی نے مزید الزام عائد کیا کہ ان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔مغوی کے بھائی کے مطابق دلاور کیانی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اہلخانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ان کے موبائل فون سے ذاتی تصاویر نکال کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہیں۔اہلخانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔