سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جوہری مذاکرات کے پہلے دور کے آغاز کی توقع کی جا رہی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر Donald Trump کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ ٹرمپ کے داماد اور مشیر Jared Kushner پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے تاحال مذاکرات کے باضابطہ آغاز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم اس پیش رفت کو کشیدگی میں کمی اور سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات جمعہ کو شروع ہونا تھے، لیکن لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث انہیں مؤخر کر دیا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذاکرات کے انعقاد کے لیے نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے یا نہیں۔