نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے ایک اہم اقدام کے تحت مفت پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور لائیو اسٹاک ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کی مشاورت اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق لائیو اسٹاک انڈسٹری میں درکار ہائی ڈیمانڈ اسکلز، خصوصاً فش فارمنگ سمیت مختلف شعبوں میں تین ماہ کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید اور عملی مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں بہتر روزگار اور خود روزگاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔