ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں آج 9 جون کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر مارکیٹ مستحکم رہی۔مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278.20 روپے جبکہ قیمت فروخت 279.45 روپے رہی۔ یورو 320 روپے سے زائد کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں مضبوط ترین کرنسیوں میں شامل رہا۔متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت خرید 75.65 روپے اور قیمت فروخت 76.60 روپے ریکارڈ کی گئی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 74.00 روپے اور قیمت فروخت 74.75 روپے رہی، جبکہ قطری ریال کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔کویتی دینار ایک بار پھر پاکستان میں سب سے زیادہ قیمتی غیر ملکی کرنسی رہا، جس کی قیمت خرید 884.52 روپے اور قیمت فروخت 894.65 روپے ریکارڈ کی گئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستانی ایکسچینج مارکیٹ آج نسبتاً پر سکون اور مستحکم رہی۔