اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں اور بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امیر سعید ایروانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی حتمی شکل ابھی طے نہیں پائی، تاہم مذاکرات کا عمل جاری ہے اور فریقین معاہدے کے متن پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایران اور امریکا حتمی مسودے پر نہیں پہنچ سکے، لیکن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کی بندش کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی بقا کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی مسلسل فراہمی ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ میزائل حملوں کے بعد اسرائیل نے متعدد سرحدی راستے بند کر دیے ہیں، جن میں کرم ابوسالم کراسنگ اور رفع کراسنگ شامل ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا کہ مغربی کنارہ میں تشدد اور سیکیورٹی خطرات بدستور برقرار ہیں۔اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کی جائیں۔