آئندہ بجٹ میں ایکسپورٹرز کو 70 ارب روپے ریلیف دینے کا امکان، ڈیجیٹل نظام لازمی قرار دیے جانے کی تجویز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمد کنندگان (ایکسپورٹرز) کو سہولتیں فراہم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ایکسپورٹرز کے لیے ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 70 ارب روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کی وجہ سے برآمد کنندگان کے ٹیکس ریفنڈ کلیمز میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ یہ ٹیکس ختم ہونے سے ریفنڈ کلیمز کا مسئلہ کم ہو جائے گا اور ایکسپورٹرز کو بروقت ادائیگیاں مل سکیں گی۔
دوسری جانب حکومت ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کو لازمی بنانے پر بھی غور کر رہی ہے۔ مجوزہ شرط کے تحت جو برآمد کنندگان ڈیجیٹل انوائسنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم نہیں اپنائیں گے، ان کے سیلز ٹیکس ریفنڈز روکے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل، قالین اور اسپورٹس گڈز سمیت بڑے برآمدی شعبوں کو اس نئی پالیسی کے تحت ڈیجیٹل کمپلائنس یقینی بنانا ہوگی۔ ایف بی آر کے فاسٹر سسٹم میں نئے رسک پیرامیٹرز شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے، جبکہ ریفنڈز کے اجرا کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا