وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے، سہیل آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ Sohail Afridi نے وفاقی حکومت پر صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور کی ترقی کے لیے 200 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں اور ان تمام منصوبوں کے لیے صوبائی حکومت نے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کو صوبے میں ضم کیا گیا، لیکن وفاق ان کا مقررہ حصہ فراہم نہیں کر رہا۔ ان کے مطابق وفاق خیبرپختونخوا کا 4 ہزار 758 ارب روپے کا مقروض ہے۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ وفاق اربوں روپے کی کرپشن کر رہا ہے لیکن صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ناردرن بائی پاس منصوبے کے لیے بھی وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کیے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق سوات میں ڈیم کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، تاہم وفاق کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا جا رہا۔ اسی طرح پشاور میں بس ٹرمینلز مکمل ہونے کے باوجود National Highway Authority (این ایچ اے) کی منظوری نہ ملنے سے منصوبے فعال نہیں ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی آئینی مدت کے ابھی تین سال باقی ہیں اور انہیں کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے دورِ حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھیں گے۔