پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان آئندہ بجٹ کے حوالے سے جاری ڈیڈ لاک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی Bilawal Bhutto Zardari نے بجٹ پر حکومت سے خود مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے پارٹی کی بجٹ کمیٹی کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے اور وہ گلگت بلتستان سے واپسی کے بعد حکومتی قیادت سے براہِ راست بات چیت کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے اس فیصلے سے حکومت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی وزیر اعظم Shehbaz Sharif سے ملاقات کا امکان ہے، جبکہ وہ حکومتی بجٹ ٹیم کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ اور پارٹی کی بجٹ کمیٹی مذاکراتی عمل میں بلاول بھٹو کی معاونت کرے گی۔