چشتیاں: 36 سالہ امریکی خاتون Morris Ashley محبت کی خاطر پاکستان پہنچ گئیں اور 21 سالہ پاکستانی نوجوان Kaif ul Wara سے نکاح کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی، جو وقت گزرنے کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ اپنے محبوب سے ملنے کے لیے امریکی خاتون پاکستان آئیں اور چشتیاں کے علاقے کمال پور پہنچیں۔نکاح سے قبل امریکی خاتون نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا اسلامی نام خدیجہ رکھا گیا۔ نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی جبکہ حق مہر 2000 امریکی ڈالر مقرر کیا گیا۔نو مسلم خدیجہ نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے کسی دباؤ یا مجبوری کے بغیر اپنی رضا و خوشی سے اسلام قبول کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فیصلے سے خوش ہیں اور پاکستان آ کر نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہیں۔