سعودی عرب کے صحراؤں میں ایک صدی سے زائد عرصے بعد نایاب ایشیائی جنگلی گدھے (اونیگر) کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس خوش آئند واقعے کا انکشاف بچے کی پیدائش کے تقریباً ایک سال بعد کیا گیا۔
سعودی وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ یہ نر بچہ جون 2025 میں شہزادہ محمد بن سلمان شاہی ریزرو میں پیدا ہوا تھا۔ اس کی پیدائش جزیرہ نما عرب میں جنگلی حیات کی بحالی کے ایک خصوصی پروگرام کے تحت ہوئی، جس کا مقصد مختلف نایاب انواع کو ان کے قدرتی مساکن میں دوبارہ آباد کرنا ہے۔
حکام کے مطابق ریزرو میں اب تک 23 مختلف جنگلی انواع کی بحالی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ ایشیائی جنگلی گدھے کے بچے کی پیدائش کا اعلان ایک سال بعد اس لیے کیا گیا کیونکہ اس جانور کے بچوں کی زندگی کا پہلا سال انتہائی نازک سمجھا جاتا ہے اور ان کی بقا کی شرح 50 فیصد سے کم یا قریب ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیدائش سعودی عرب میں جنگلی حیات کے تحفظ اور بحالی کی کوششوں کی ایک بڑی کامیابی ہے