جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے بڑا اقدام، حکومت نے تمام دواؤں پر بارکوڈ لازمی قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں جعلی ادویات کے خاتمے اور عوام کے لیے اصل اور جعلی دوا کی شناخت کو آسان بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام ادویات کے پیکٹوں پر بارکوڈ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق اب ہر دوا کے پیکٹ پر بارکوڈ درج کرنا لازمی ہوگا، جس کی مدد سے صارفین دوا کی اصلیت، میعاد، قیمت اور دیگر معلومات کی فوری تصدیق کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے ادویات کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ نئے نظام کے تحت صارفین ڈیجیٹل طریقے سے دوا کی مکمل جانچ پڑتال کر سکیں گے اور اس کے اصل یا جعلی ہونے کی تصدیق آسانی سے ممکن ہوگی۔وزیر صحت کے مطابق ڈریپ ملک بھر میں جدید ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ کرے گی جبکہ دوا ساز ک