بجٹ سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا، آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی بجٹ پیش کیے جانے سے چند روز قبل وفاقی آئینی عدالت نے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ والی ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا تھا۔ تاہم قانون میں پولٹری فارمز کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے، جس کے باعث وہ رجسٹریشن کے پابند نہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ جب قانون پولٹری فارمز کو رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے تو غیر رجسٹرڈ ہونے کی بنیاد پر پولٹری فارمز یا فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے قرار دیا کہ قانون غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا جس میں پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔