Balochistan کے سرحدی شہر Chaman میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ میزئی اڈا کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ-چمن شاہراہ کو مسے زائی کے مقام پر بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔دوسرا واقعہ چمن کے علاقے دولنگی میں پیش آیا، جہاں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی چمن میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔