اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث یکم جون کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر مقررہ اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔شیڈول کے مطابق جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 3 بجے تک، آزاد پتن میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ 132 کے وی نئی واہ گرڈ اسٹیشن میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح 132 کے وی گرڈ اسٹیشن چکوال، تلہ گنگ، بگوال، کہوٹہ سٹی، پالندری، نیو واہ، باہتر موڑ اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔آئیسکو انتظامیہ نے صارفین سے عارضی بجلی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مینٹیننس کا کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی بھی شیڈول سے پہلے بحال کر دی جائے گی۔