ہنگو (ویب ڈیسک): ضلع ہنگو کے علاقے کوٹکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شدید گرمی کے باعث تالاب میں نہانے والے پانچ بچے پانی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کا توازن بگڑنے کے باعث وہ گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
تلاش کے دوران ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ چار بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان تھیں، جبکہ مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق تالاب میں ڈوبنے والے تمام بچے افغان مہاجر خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا۔