عید الاضحیٰ: فریج کے بغیر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنے کے آسان طریقے

عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے بعد اکثر لوگ اس فکر میں ہوتے ہیں کہ گوشت کو فریج یا ڈیپ فریزر کے بغیر کیسے محفوظ رکھا جائے تاکہ اسے کئی دن تک استعمال کیا جا سکے۔

پاکستان سمیت مختلف ایشیائی ممالک میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے روایتی اور گھریلو طریقے بھی استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ جدید دور میں فریج اور ڈیپ فریزر کو اس مقصد کے لیے سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ رہے تو درج ذیل طریقے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:

گوشت محفوظ رکھنے کے آزمودہ طریقے
گوشت کو فریز کرنے سے پہلے دھونے سے گریز کریں، کیونکہ نمی رہ جانے کی صورت میں بیکٹیریا پیدا ہو سکتا ہے جو گوشت کو خراب کر دیتا ہے۔
گوشت کو ہلکا سا چولہے پر بھون کر (آدھا پکاکر) المونیم فوائل میں لپیٹ دیں۔ اس طریقے سے گوشت تقریباً دو ماہ تک محفوظ رہ سکتا ہے۔
جن افراد کے پاس فریج یا فریزر موجود نہیں، وہ گوشت کو بوٹیوں کی شکل میں کاٹ کر دھاگے میں پرو کر ہوا دار اور دھوپ والی جگہ پر لٹکا کر خشک کر سکتے ہیں۔ خشک ہونے کے بعد یہ گوشت ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ طریقے صدیوں سے آزمودہ ہیں اور مناسب احتیاط کے ساتھ گوشت کو زیادہ دیر تک قابلِ استعمال رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔