وفاقی دارالحکومت Islamabad سے Rawalpindi آنے والی میٹرو بس میں سکسٹھ روڈ اسٹیشن کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ دورانِ سفر اچانک لگی، تاہم مسافروں نے بروقت بس کے شیشے توڑ کر باہر نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ہنگامی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی جبکہ اسٹیشنز پر ٹکٹ کاؤنٹر بھی بند کر دیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق ٹریک کی صفائی اور سیکیورٹی چیکنگ مکمل ہونے کے بعد سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ میٹرو بس میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔