Asim Munir کی Tehran میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات

پاکستان کے فیلڈ مارشل Asim Munir نے Tehran میں ایران کے صدر Masoud Pezeshkian سے اہم ملاقات کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf اور ایرانی چیف مذاکرات کار سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں۔
رپورٹس کے مطابق ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں کے دوران ایران کے وزیر خارجہ Abbas Araghchi اور پاکستان کے وفاقی وزیر Mohsin Naqvi بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی امن، سلامتی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔